انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.42 روپے سے کم ہوکر 277.41 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.15 روپے پر برقرار رہا جبکہ یورو 83 پیسے مہنگا ہوکر 325.32 روپے ، برطانوی پاونڈ 1.01 روپے مہنگا ہوکر 378.81 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.29 روپے پر آگیا ،سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 74.49 روپے کا ہوگیا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکااختتام مثبت اختتام ہوا، ہنڈریڈانڈیکس میں 399پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 75ہزار328کی سطح پربندہوا،سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر569کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں 235کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی اور 218کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی رہی،سٹاک مارکیٹ میں 32ارب روپے سے زائدمالیت کے 87کروڑسے زائدشیئرزکا کاروبارہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی