انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن میں قیمت مستحکم رہی
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.37 روپے سے کم ہوکر 277.36 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.06 روپے پر برقرار رہا، یورو 22 پیسے مہنگا ہوکر 325.45 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 20 پیسے مہنگا ہوکر 378.97 روپے پر آگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 76.26 روپے ، سعودی ریال 2پیسے کم ہوکر 74.49 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنرل اسمبلی سے خطاب؛وزیراعظم شہباز شریف20ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے