روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا، سٹاک ایکسچینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.50 روپے سے کم ہوکر 277.47 روپے پر بند ہوا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس 0.41 فیصد کمی سے 176,975 پوائنٹس پر بندہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس 720 پوائنٹس سے زائد گر گیا،کے ایس ای 100 انڈیکس 177 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 178 ہزار پوائنٹس کے قریب رہی،کے ایس ای 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 176944 پوائنٹس رہی، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث مارکیٹ میں فروخت کا دباؤہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 15، ڈیزل 38روپے مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا