خاتون کو بے ہوش کر کے بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کرنے والے شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا

Sep 09, 2026 | 18:37:PM
خاتون کو بے ہوش کر کے بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کرنے والے شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ کے علاقہ اوباڑو میں شادی شدہ  خاتون کے "بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت ہونے"  کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا، قاتل نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

 ڈی ایس پی اوباڑو نے تصدیق کی ہے کہ دو بچوں کی ماں 22 سالہ مقتولہ عارباں ملک کی قتل کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور پولیس نے  تحقیقات کر کے پتہ لگایا ہے کہ مقتولہ کو منصوبہ بندی کر کے قتل کیا گیا۔ خاتون کو چائے میں ملا کر نشہ آور گولیاں دی گئیں۔ جب وہ بے ہوش ہو گئی تو ان کے ہاتھ  رسیوں سے باندھ کر  بجلی کا کرنٹ  لگا کر  قتل کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر پر تشدد کرنے والا وڈیرا آزاد گھوم رہا ہے، ضیا لنجار کی "ہدایات" پر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی 

ڈی ایس پی اوباڑو نے بتایا کہ قتل کے بعد واقعے کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے حادثاتی موت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے حقائق سامنے آنے کے بعد   دو بچوں کی ماں کے قتل میں ملوث سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا۔ قاتل نے پولیس کی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔

ڈی ایس پی اوباڑو نے بتایا کہ گرفتار ملزم  کے ساتھ اس کے باپ ، ماں اور بھائی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔

 باقی ملزموں کی گرفتاری کے لیے  پولیس سرگرمی سے چھاپے مار رہی ہے۔