افغان میڈیکل سٹوڈنٹس کی وطن واپسی،پی ایم ڈی سی کو جواب کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت

Sep 18, 2026 | 20:47:PM
افغان میڈیکل سٹوڈنٹس کی وطن واپسی،پی ایم ڈی سی کو جواب کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )افغان میڈیکل سٹوڈنٹس کو وطن واپسی کے احکامات پر عمل درآمد کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی ۔

عدالت نے  درخواست پر دئیے گئے حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی ، جسٹس خالد اسحاق  نے افغان میڈیکل سٹوڈنٹس  کی درخواست پر سماعت کی ۔

طالب علم سید مبین الفتی سمیت 30 افغان میڈیکل سٹوڈنٹس  نے  درخواست  دائر کی ، درخواست گزاروں نے پی ایم ڈی سی   کے 31 جولائی اور یکم  ستمبر کے نوٹیفکیشنز  کو چیلنج  کیا ۔

​​درخواست  میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پنجاب کے تمام سرکاری میڈیکل کالجز کو فریق بنایا گیا  ۔

یہ بھی پڑھیں :اب موبائل فون بیٹری جلد ختم نہیں ہوگی ، ماہرین نے نیا حل بتا دیا