گوجرانوالہ کی نشست این اے 77 پر ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہوگا

Sep 18, 2026 | 17:54:PM
گوجرانوالہ کی نشست این اے 77 پر ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہوگا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق گوجرانوالہ کی نشست این اے 77 پر ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہوگا۔ 

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن نے این اے 77 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا,اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی 28 سے 30 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اکتوبر تک ہوگی, اپیلوں پر فیصلہ 15 اکتوبر تک ہوگا اور 17 اکتوبر تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے۔ 

اعلامیہ کے مطابق این اے 77 ضمنی انتخاب کیلیے انتخابی نشان 19 اکتوبر کو الاٹ ہوں گے, این اے 77 کی نشست محمود بشیر ورک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا کی سعودی عرب کو 48 ایف 35 طیاروں کی فروخت کی منظوری