ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹرز میں داخلہ فیس معاف کرنے، ختم نبوت قوانین پر عملدرآمد کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابوبکر شیخ)ختم نبوت کے قوانین پر عملدرآمد کے لیے قراداد سندھ اسمبلی میں پیش کر دی گئی ، ایم کیو ایم کے رکن اعجاز الحق نے سندھ اسمبلی میں قراداد پیش کی۔
قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ ختم نبوت کے قوانین پر عمل کرایا جائے، نصاب میں ختم نبوت کو شامل کیا جائے، سندھ اسمبلی نے ختم نبوت کے قانون پر عمل کی قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا، ترمیمی بل وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیا ۔
سندھ اسمبلی سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا ترمیمی بل منظور کر لیا،قرۃ العین خان نے سندھ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹرز میں داخلہ فیس معاف کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کردیا ۔
اس حوالے سے ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ آئندہ جو بھی دن ہو اس قرارداد کو لیں گے، میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معاون خصوصی سے مشورہ کروں گا ، سندھ اسمبلی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف قرارداد پیش کر دی گئی۔
ضیاء الحسن لنجار کے مطابق قرارداد پی ٹی آئی کے حامی سجاد علی نے پیش کی، اس بارے میں 23 ستمبر کو اجلاس ہے، یہ مسئلا بھی اجلاس میں اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :گوجرانوالہ کی نشست این اے 77 پر ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہوگا