ڈاکٹرز کی بحالی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی؛توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

Aug 28, 2026 | 15:57:PM
  ڈاکٹرز کی بحالی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی؛توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز کے برطرف ڈاکٹرز کی عہدوں پر بحالی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ 
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس اور سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹرز کی انٹراکورٹ اپیل پر جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ 2 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
 ملازمت سے نکالے گئے ڈاکٹرز نے ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد کے ذریعے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،درخواست گزاروں کامؤقف ہے کہ نکالے گئے ڈاکٹرز مستقل ملازم تھے۔
وکیل درخواست گزارکے مطابق سنگل بنچ نے کنٹریکٹ ملازمین قرار دے کر برطرفی کو درست قرار دیا تھا، ڈاکٹرز نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے،ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، فیصلہ معطل ہونے کے باوجود ڈاکٹرز کو عہدوں پر بحال اور تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب
 درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو متعدد ریپریزنٹشنز دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،درخواست گزاروں کے پاس توہین عدالت کی درخواست کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا، عہدوں پر بحال اور تنخواہیں ادا نہ کرنا توہین عدالت ہے۔