کندھ کوٹ: تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Sep 06, 2026 | 22:22:PM
کندھ کوٹ: تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ  کے علاقےتنگوانی تھانے کی حدود میں صیفل کے مقام پر مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ ٹھل سے لاہور تبلیغی جماعت کے افراد کو لے کر جا رہی تھی، حادثے کے فوری بعد 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ شدید زخمیوں میں سے ایک اور شخص نے بعد میں دم توڑ دیا، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو تنگوانی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق رات کے اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :  آبنائے ہرمز سے روازنہ کتنا تیل آرہا ہے؟ امریکا کا بڑا دعویٰ