بالا کوٹ: آسمانی بجلی سے2 بہنیں جاں بحق

Sep 17, 2026 | 12:53:PM
بالا کوٹ: آسمانی بجلی سے2 بہنیں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالا کوٹ میں  آسمانی بجلی گرنے سے 2 گھر تباہ ہو گئے، 2 بہنیں جاں بحق ہو گئی۔

 اسسٹنٹ کمشنرحسرت خان  نےافسوسناک واقعے میں تین زخمی  افراد کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مشہورسیاحتی مقام بالاکوٹ کے علاقے منور سیریاں میں آسمانی بجلی گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حسرت خان کے مطابق منورسیریاں میں 2 گھروں پر آسمانی بجلی گرگئی۔

 بجلی گرنے کے نتیجے میں دونوں گھر تباہ ہوگئے، افسوسناک واقعے میں دو بہنیں جاں بحق  جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: برانڈ لوگو والے کیرینگ بیگ کےاضافی پیسے وصول کرنا غیرقانونی قرار

آسمانی بجلی سے جاں بحق ہونے والی دو بہنوں میں 10سالہ سدرہ بی بی اور 17سالہ سلمیٰ بی بی شامل ہیں جبکہ مہناز، حلیمہ اور منظور زخمی ہوگئے ۔

اے سی بالاکوٹ حسرت خان  کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔

ایس پی بالاکوٹ ڈویژن صابر خان نے بتایا کہ تھانہ کاغان پولیس کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

 رواں ہفتے بالاکوٹ کو شدید موسمی حالات کا سامنا رہا ،گزشتہ 2 روز سے اس سیاحتی مقام کے میدانی علاقے تیز بارشوں کی زد میں رہے جبکہ کاغان ویلی بیسر کے بلندو بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ہے۔