نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے فیول سبسڈی پر اسٹیٹ بینک کے تعاون کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے قومی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس زیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا گیا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں زیادہ تر پٹرول پمپس اب سسٹم پر فعال ہو چکے ہیں، شہری فیول ٹوکنز استعمال کر رہے ہیں، اسکیم کے لیے رجسٹریشن ملک بھر میں SMS کے ذریعے 9771 پر جاری ہے۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم علاقوں میں موجود پٹرول پمپس پر SMS کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کیے جا سکیں گے،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے پٹرول پمپس کی فہرستیں فراہم کریں تاکہ انہیں فوری طور پر اسکیم میں شامل کیا جا سکے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران موصول ہونے والے تمام ادائیگی کے کلیمز مکمل طور پر ادا کر دیے گئے ہیں، ہر روز موصول ہونے والے کلیمز کو اسی روز پراسیس کرکے نمٹا دیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ہر وہ پٹرول پمپ جو کھلا اور فعال ہے، اسے اسکیم کے سسٹم میں شامل کیا جائے، جو پٹرول پمپ مستقل طور پر بند ہیں یا صرف ڈیزل فروخت کرتے ہیں، ان کی نشاندہی کرکے انہیں فہرست سے نکالا جائے۔
انھوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اسکیم کی کوریج زمینی حقائق کے مطابق ہو،نائب وزیرِ اعظم نے صوبائی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا ،انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون کو بھی تسلیم کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریلیف بلا رکاوٹ مستحق افراد تک پہنچنا چاہیے۔
ٰیہ بھی پڑھیں :این اے 77 ضمنی الیکشن؛مسلم لیگ ن کا راشد بشیر ورک کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ