سہیل آفریدی کی قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی ، علامہ ناصر عباس سے اہم ملاقات

Sep 19, 2026 | 20:27:PM
 سہیل آفریدی کی قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی ، علامہ ناصر عباس سے اہم ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس سے اہم ملاقات ہوئی۔

 ملاقات کے دوران ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے، ملاقات میں 27 ستمبر کی کال کے حوالے سے تفصیلی سیاسی مشاورت کی گئی ۔

ملاقات میں  آئندہ کے لائحۂ عمل، سیاسی حکمتِ عملی اور جمہوری جدوجہد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

27 ستمبر کی کال کو آئین کی بالادستی، جمہوری حقوق، صوبوں کے حقوق کے لیے مختص کیا  گیا ہے، عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر اور منظم سیاسی جدوجہد کے طور پر آگے بڑھا نے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 77 ضمنی الیکشن؛مسلم لیگ ن کا راشد بشیر ورک کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ