نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے ، ملاقات آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار کو آگے بڑھانے کے لیے سیکریٹری جنرل کی قیادت کو سراہا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط عزم اور دیرینہ و قریبی شراکت داری کا اعادہ کیا،دونوں راہنماؤں نے علاقائی صورتحال، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت کی ہے۔
فریقین نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جاری امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، انتونیو گوتریس نے کثیرالجہتی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری اور اصولی کردار کو سراہا،انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف کی۔
نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا،دفترِ خارجہ پاکستان، اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے دورۂ پاکستان کی تاریخوں کو حتمی شکل دے گا۔
یہ بھی پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئےفیسوں کے حوالے سے بڑی خبر