پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہریوں کوسہولیات دینے کا سلسلہ تیز
پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجراء کا عمل بھی مزید آسان بنا دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر شہریوں کو پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔
نادرا نے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجراء کا عمل بھی مزید آسان بنا دیاہے، ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد پنشنرز پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں، جن میں تقریباً 52 فیصد پنشنرز نے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل کی۔
نادراکے مطابق پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کیلئے40 فیصد پنشنرز نے سنٹرز سے سہولت حاصل کی،ای سہولت مراکز سےسرٹیفکیٹ حاصل کرنےوالے پنشنرز کی شرح 7 فیصد رہی،ایپ سےایک لاکھ 74 ہزار 906 پنشنرز نے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کیا،نادرا رجسٹریشن سنٹرز سے ایک لاکھ 34 ہزار 521 پنشنرز نے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ؛وزیرخزانہ
ای سہولت مراکز سے 24 ہزار 248 پنشنرز نے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کیا،موبائل رجسٹریشن وینز سے3 ہزار 585 پنشنرز نے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کیا،پنشنرز پاک آئی ڈی کے ذریعے گھر بیٹھے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔