بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان 

Sep 20, 2026 | 12:33:PM
بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، بنگلادیش پہلی مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں میزبان بنگلادیش سمیت پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 14 سے 20 نومبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کا لیگ مرحلہ 15 سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:پراسرار ڈرونز کی آمد! اہم ملک میں فضائی آپریشن روک دیا گیا

پاکستان بلائنڈ ٹیم 16 نومبر کو سری لنکا، 18 نومبر کو بنگلادیش اور 19 نومبر کو افغانستان کے خلاف مدِمقابل ہوگی۔