میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ اختتام پذیر
پاکستان میں 34 اور ریاض میں ایک امتحانی مرکز قائم کیاگیاتھا،1لاکھ 38 ہزار 160 امیدوار شریک ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کےلئےہونےوالے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اختتام پذیرہوگئے۔
امتحان میں 1لاکھ 38 ہزار 160 امیدوار شریک ہوئے،پاکستان میں 34 اور ریاض میں ایک امتحانی مرکز قائم کیاگیاتھا۔
اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کے 1ہزار245 امیدوار رجسٹرڈتھےجبکہ لاہور میں ایم ڈی کیٹ کے لیے 12 ہزار 30 امیدوار رجسٹرڈہوئے تھے،کراچی میں مجموعی طور پر 11 ہزار طلبا وطالبات شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہریوں کوسہولیات دینے کا سلسلہ تیز
کراچی میں این ای ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کو امتحانی مراکز بنایاگیاتھا،فیصل آباد میں 4 ہزار امیدوار نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا۔
اسلام آباد کے امتحانی مراکز میں ایم ڈی کیٹ امتحان دینے والے امیدوار مطمئن دکھائی دیئے،24نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپر اچھا تھا، مسائل کا سامنا نہیں ہوا،کوئی سوال آؤٹ آف سلیبس نہیں تھا۔