عالمی منڈی میں تیل 90 فیصد مہنگا، پاکستان میں قیمتیں 50 فیصد بڑھیں: علی پرویز ملک

Sep 20, 2026 | 14:23:PM
عالمی منڈی میں تیل 90 فیصد مہنگا، پاکستان میں قیمتیں 50 فیصد بڑھیں: علی پرویز ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جبکہ کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور سپلائی پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، موجودہ بحران کے تناظر میں تیل کی قیمتوں اور دستیابی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

علی پرویزملک نےکہاکہ عوام کے لیے تیل سستا کرنا میری ذمہ داری ہے،فرانس میں تیل نایاب ہوچکا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ذمہ دارحکومت کی حیثیت سے عوام کو تیل کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ شعبہ توانائی میں تمام فیصلے قومی مفاد اور ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں، ان کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کی بحری مشق سی اسپارک 2026 جاری، نیول چیف کا مختلف جہازوں، کریکس کے علاقے اور نیول تنصیبات کا دورہ

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور موجودہ صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔