علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم : بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ٹویٹ کے ذریعےاپنے پیغام میں کہاکہ ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے، آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے۔
بیرسٹرگوہرنے کہاکہ علیمہ خان کو گرفتار یا ایم پی او کے تحت نظر بند کرنا کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے،ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت تمام اقدامات فی الفور بند کرے اورعلیمہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا
بیرسٹر گوہر نے اپنے پیغام میں مزیدکہاکہ ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔