اے سی کے بغیر ٹھنڈک؟ چین نے جدید کولنگ پینٹ تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چین کے سائنسدانوں نے ایسی ایجاد کی ہے جو ائیرکنڈیشنر (اے سی) کی ضرورت کو ختم کر دے گی۔
چین میں ایسے سپر کوٹنگ پینٹ کی پروڈکشن شروع کی گئی ہے جو موسم گرما کے دوران گھر کے اندرونی درجہ حرارت کو 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیتا ہے۔
اس منفرد پینٹ کی آزمائش حقیقی دنیا میں 6 ماہ تک صوبہ ہینان کے ایک کارخانے میں کی گئی۔
یہ پینٹ ریڈی ایٹیو کولنگ تکنیک کو استعمال کرتا ہے جس کے لیے بجلی یا کسی قسم کے کولنگ ایجنٹس کی ضرورت نہیں ہوتی۔
بنیادی طور پر ریڈی ایٹیو کولنگ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑا ریلیف؟ وزیر پٹرولیم نے بتا دیا
ایک رپورٹ میں اس پینٹ کی آزمائش کے نتائج جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اس پینٹ کوٹنگ کو پبلک انفرا اسٹرکچر اور گھروں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس پینٹ کی 6 لاکھ ٹن مقدار سالانہ کی پروڈکشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
جس کارخانے میں اس پینٹ کی آزمائش کی گئی، وہاں عام طور پر اندرونی درجہ حرارت کم رکھنے کے لیے واٹر اسپرنکلر سسٹمز کا استعمال کیا جاتا تھا، مگر پینٹ کوٹنگ سے ایسا کسی قسم کی توانائی کے استمال کے بغیر ممکن ہوگیا۔
یہ پینٹ سورج کی ریڈی ایشن کو واپس پلٹا دیتا ہے۔
اس پینٹ کو چائنا کنسٹرکشن ایکو ڈویلپمنٹ کمپنی اور ہربن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ملکر تیار کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شدید ہیٹ ویوز کے دوران بھی یہ پینٹ اندرونی درجہ حرارت کو محفوظ سطح پر برقرار رکھتا ہے۔
محققن کا تخمینہ ہے کہ اس پینٹ کی اوسط زندگی 15 سال تک ہوسکتی ہے۔