9 مئی اور 26 نومبرکے بعد27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی پلاننگ ہورہی ہے: عظمیٰ بخاری 

 لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی ہر سٹیج کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا، لمبی لمبی تاریخیں نہیں دی جائیں گی 

Sep 20, 2026 | 16:26:PM
 9 مئی اور 26 نومبرکے بعد27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی پلاننگ ہورہی ہے: عظمیٰ بخاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لیے کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کر دیا جہاں ہر سٹیج کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا،کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے لمبی لمبی تاریخیں نہیں دی جائیں گی بلکہ کینسر کے مریض کا علاج صرف 60 منٹ میں ہوگا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ یہ مریم نواز کا پنجاب میں صحت کے شعبے میں سب سے بڑا انقلابی اقدام ہے،لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا ایک ہزار بیڈ پر مشتمل نواز شریف کینسر ہسپتال مکمل ہو چکا ہے،نواز شریف کینسر ہسپتال پاکستان کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جوپی کے ایل آئی کی طرح دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا۔
عظمیٰ بخاری نے مزیدکہاکہ مریم نواز کا کسی صوبائی حکومت سے کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں ہے،جو لوگ کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ذاتی حملے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کے مرہون منت ہے،مریم نواز پنجاب کو جدید ترین اور ترقی یافتہ صوبہ بنا رہی ہیں،ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ در بدر ٹھوکریں کھانے کے بعد وفاق پر چڑھائی کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدرمسلم لیگ ن وسابق وزیر اعظم نوازشریف کاغان پہنچ گئے
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  مزیدکہاکہ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں بانی پی ٹی آئی کے گلے کا پہلے ہی طوق بنی ہوئی ہیں،اب27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی پلاننگ ہورہی ہے،خیبرپختونخوا کے والدین اپنے بچوں کو بانی پی ٹی آئی کی بغاوتوں سے دور رکھیں،اسکے اپنے بچے لندن میں لگژری زندگی گزار رہے یہ پختونخوا کے بچوں کو پھر اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔