پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک احتجاج ختم نہیں ہوگا:حافظ نعیم الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک احتجاج ختم نہیں ہوگا، حکومت عوام کو حقیقی ریلیف دے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حیدرآباد ریلوے سٹیشن پر اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، جدوجہد عوام کو ریلیف دلانے کے لیے ہے اور حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے، استقبال کرنے والوان کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اتنی محبت دی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام کے حق کے لئے تحریک شروع کی ہے ، اُمید کرتا ہوں کہ تمام قافلے اب اسلام آباد کی طرف ہوں گے،ہمارا کوئی ذاتی یا پارٹی کا ایجنڈا نہیں ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اتنا ہوا ہے کہ اس میں 135 روپے لیوی کے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں حالات بہتر ہوں تو پیٹرول 200 روپے سے نیچے آجائے گا،لیوی کا پیٹرول کی عالمی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں یہ لوگ مافیاز کے ساتھ ہیں، یہ متوسط اور غریب لوگوں کی خالی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ معیشت کی خرابی کا تعلق عوام سے نہیں ، حکمرانوان کی عیاشیوں سے ہے ، یہ جہاز نہیں چھوڑ سکتے،بیورو کریسی کو پوتی مراعات حاصل ہیں ، ہم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں، آج ہم روہڑی تک جائیں گے ،پورے پاکستان سے لوگ ادلام آباد کی طرف چلنا شروع ہو گئے ہیں ،حکومت کی ٹیم مذاکرات کے لئے آتی ہے لیکن عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلام آباد مارچ منزل نہیں عوام کا حق منزل ہے،حیدرآباد میں دھرنا 29 دن کا ہو گیا ہے اور یہ جاری رہے گا یہاں آنیوالی بہنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،حافظ نعیم الرحمان نے اسٹیج پر اپبے ساتھ کھڑے کلی کو ہار پہنا دیا اور کہا کہ یہ ظلم کا نظام ہے جس میں امیر اور غریب پر برابر ٹیکس لگا دیتے ہیں ،یہ نظام نہیں چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک