وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نےامریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے جدید ریگولیٹری نظام پر گفتگو کی گئی۔
وزیر مملکت و چیئرمین پیوارابلال بن ثاقب نے نٹالی بیکر کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت پر بریفنگ دی ، ملاقات کے دوران جدت، مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ایک جدید اور مضبوط نظام تشکیل دے رہا ہے،مالیاتی نظام کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جدت اور مالیاتی شفافیت کے ساتھ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی میں نئی سمت متعین کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک