دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دوسری بیٹی کےوالدین بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دوسری بیٹی کے والدین بن گئے۔
دیپیکا پڈوکون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ خوشی کی خبر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ۔
بالی ووڈ کی سپرسٹارنے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک نومولود کے پاؤں کی تصویر شیئر کی اور تاریخ بھی بتائی کہ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔
دیپیکا کی اس خبر کے بعد شوبز ستاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف اقبال سپردخاک ،شوبزکی دنیاسوگوار،ساتھی فنکاروں کی آنکھیں نم
واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور جوڑے کی ایک بیٹی دعا بھی ہے۔