لاہورجنرل ہسپتال آنیوالے مریضوں اور لواحقین کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا

Sep 20, 2026 | 14:41:PM
لاہورجنرل ہسپتال آنیوالے مریضوں اور لواحقین کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہورجنرل ہسپتال آنے والے مریضوں اور لواحقین کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا ۔
لاہورجنرل ہسپتال کی تمام 10 لفٹس فنکشنل ہوگئی ہیں، آؤٹ ڈور بلڈنگ میں 6 لفٹس آپریشنل ہونے سے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ایمرجنسی میں مریضوں کیلئے دو لفٹوں کی سہولت دستیاب ہے، اس کے علاوہ فیز تھری میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹرز کے لیےبھی ایک لفٹ فنکشنل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ اختتام پذیر
فیز ون میں بھی مریضوں کے لیے لفٹ کی سہولت برقرار ہے،اس حوالے سے ایم ایس لاہورجنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا ہے کہ لفٹوں کے فنکشنل ہونے سے مریضوں کو گراؤنڈ فلور پر انتظار نہیں کرنا پڑے گا ،اس اقدام سے آؤٹ ڈور میں مریضوں کا رش کم ہوگا، وزیراعلیٰ اور سیکرٹری صحت کی ہدایات پر تمام لفٹس بحال کی گئیں ۔