پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نےایم ڈی کیٹ 2026 امتحان کا اعلامیہ جاری کر دیا

Sep 20, 2026 | 17:36:PM
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نےایم ڈی کیٹ 2026 امتحان کا اعلامیہ جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے آج منعقدہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ 2026 امتحان  کا اعلامیہ جاری کر دیاہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 میں ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار رجسٹرڈ تھے،ایم ڈی کیٹ 34 شہروں اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے اسلام آباد میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا،ڈاکٹر رضوان تاج نے امتحانی انتظامات اور جاری عمل کا جائزہ لیا، امیدواروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔

صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج  نے کہا کہ آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی مراکز قائم کیے گئے،ایم ڈی کیٹ سوالات کا امتحان کے بعد پوسٹ ہاک تجزیہ کیا جائے گا،ایم ڈی کیٹ موجودہ کونسل کی جانب سے دوسری بار کامیابی سے منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :قلات میں سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک