وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک روانہ،امریکی صدرسے بھی ملاقات کریں گے

Sep 21, 2026 | 18:55:PM
 وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک روانہ،امریکی صدرسے بھی ملاقات کریں گے
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک) وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان  لوٹن ائرپورٹ کی طرف روانہ ہوئے ،وزیر اعظم خصوصی پرواز پر نیویارک کیلئے روانہ ہوں گے،امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان نے  3 روز لندن میں قیام کیا،لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف  اپنے فلیٹ پر ہی موجود رہے،وزیراعظم شہباز شریف  نے لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔  
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی امن اور مشرق وسطی حالات ، ثالثی پر پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالیں گے،وزیراعظم شہباز شریف امریکا میں مقیم اورسیز بزنس فورم کے نمائندوں کے عشائیہ میں شرکت کریں گے جبکہ امریکہ سے واپسی پر بھی لندن میں قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔ 
ذرائع کا مزید کہناہے کہ لندن میں دو سے تین روز قیام کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں بدامنی عروج پر، گورننس ختم ہوگئی ہے;فیصل کریم کنڈی