سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2700 روپے سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپےکم ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگئی ہے جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7100 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 27 ڈالرکم ہوکر 4 ہزار 350 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور بورڈ : انٹرپارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان