پشاور:قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والاگرفتار

Sep 21, 2026 | 15:40:PM
پشاور:قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والاگرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور میں مردہ بچوں کو قبروں سے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق  بڈھ بیر شیخان کے علاقے میں پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم مبینہ طور پر کافی عرصے سے بچوں کی لاشیں قبروں سے نکالتا تھا، جسے مقامی لوگوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق گرفتار ملزم افغانی ہے۔

 پولیس نے ان علاقوں سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں جہاں ملزم مبینہ طور پر وارداتیں کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،37 دہشتگرد ہلاک