رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا 

Sep 21, 2026 | 15:29:PM
رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 16 ستمبر کو رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

 عدالت نے قرار دیا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلنے کے بعد درخواست زیرِ التوا رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پشاور بورڈ : انٹرپارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان

درخواست گزار کے وکیل نے بھی کہا ہے کہ وہ مزید درخواست زیرِ التوا نہیں رکھنا چاہتے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔