موسم کا رنگ بدلنے کو تیار، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

Sep 21, 2026 | 10:46:AM
موسم کا رنگ بدلنے کو تیار، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک  اور گرم  جبکہ بالائی علاقوں میں تیز  ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شمالی پہاڑی علاقوں میں سہ پہر کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،وفاقی دارالحکومت میں پارہ گزشتہ روز کی نسبت 2 ڈگری بڑھ گیا صبح سویرے درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری  ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری رہنے کا امکان ہے، کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، ہرنائی، ژوب، شیرانی اور خضدار میں ہلکی بارش کا امکان ہے،بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج مطلع جزوی اور موسم خشک رہے گا، شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں دن کے اوقات موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ اور مہمند میں ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔