جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے، وہ گزشتہ چند ہفتوں سے شدید علالت کے باعث صاحبِ فراش تھے۔
ان کے انتقال پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی، سیاسی اور تحریکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس کے علاوہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے بھی حافظ محمد ادریس کی رحلت پر غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پس ماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

حافظ محمد ادریس کون تھے؟
حافظ محمد ادریس کا شمار جماعت اسلامی پاکستان کی ان قدآور اور جید شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی اقامتِ دین، دعوتی و سیاسی جدوجہد اور نظریاتی بیداری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی فوج کاآبنائے ہرمز کے اوپر ایک اور امریکی ایم کیو ون ڈرون مارگرانے کا دعویٰ
وہ ایک طویل عرصے تک جماعت اسلامی کے نائب امیر کے اہم عہدے پر فائز رہے، اس کے علاوہ انہوں نے مرکزی قیم (سیکرٹری جنرل) اور پنجاب کے امیر سمیت مختلف کلیدی انتظامی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیں۔
وہ ایک ممتاز عالمی دین، شعلہ بیان مقرر اور مصنف تھے،انہوں نے قرآن، حدیث اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر متعدد کتب تحریر کیں اور دینی و فکری خطبات کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت کی۔
وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ارکان میں شامل رہے اور اپنے دورِ شباب سے ہی تحریکِ اسلامی کا ایک مضبوط ستون سمجھے جاتے تھے۔
ان کی وفات کو جماعت اسلامی کے حلقوں میں ایک عظیم فکری و تحریکی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔