شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد انتقال کر گئے

Sep 21, 2026 | 13:54:PM
 شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )دبئی کے حکمران ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِاعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے۔

شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی بھر میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔

 شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شیخ احمد بن راشد المکتوم پر رحم فرمائے، وہ اب اپنے رب کے پاس ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر  انتقال کر گئے

انہوں نے کہا ہے کہ احمد نظروں سے اوجھل ہو گئے ہیں لیکن دعاؤں اور دلوں سے کبھی دور نہیں ہوں گے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے لیے جنت میں مقام اور اہلِ خانہ و عزیزوں کے لیے صبر و سکون کی دعا بھی کی ہے۔

 دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے چچا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنے چچا کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔