پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری اور بدلتی سیاسی صورتحال، کے پی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

Sep 21, 2026 | 14:17:PM
پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری اور بدلتی سیاسی صورتحال، کے پی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری اور بدلتی سیاسی صورتحال پر خیبر پختونخو اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات کو طلب کر لیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔

اسلام آباد سے خیبر پختونخوا اسمبلی ناصر الملک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر شکیل خان پر مبینہ فائرنگ کے واقع اور بدلتی سیاسی صورتحال پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

کے پی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات 7 بجے ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی  کے سابق نائب امیر  انتقال کر گئے