عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا 

Sep 21, 2026 | 08:48:AM
عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی، عظمیٰ خان اور بھانجوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

علاوہ ازیں علیمہ خان کے دونوں بیٹے شیرشاہ اور شاہ ریز کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیمہ خان کی رہائش گاہ سے ان کی بہنوں اور بھانجوں کو حراست میں لیا اور انہیں بکتر بند گاڑی کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا نے کوئی غلطی کی تو تمام امریکی اڈّوں پر حملے ہوں گے: ایران 
 اس سے قبل پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو اپر مال سے جم خانہ جاتے ہوئے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا تھا۔

لٹن روڈ پولیس نے علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا جبکہ ان کی ذاتی گاڑی کو مزنگ تھانے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گرفتاریوں کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کے گھر کے قریب سے نورین نیازی کی صاحبزادی ہاجرہ نیازی اور ان کے شوہر کو بھی پولیس نے ناکے پر روک کر تحویل میں لیا تھا۔ ہاجرہ نیازی اور ان کے شوہر کو مختلف تھانوں میں منتقل کرنے کے بعد کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔