بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

Sep 21, 2026 | 08:53:AM
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمدمنصور) آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

 کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:دشت میرانی میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ، 58 افغان باشندے گرفتار