پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اہم مالیاتی معاہدوں پر دستخط

Sep 21, 2026 | 12:32:PM
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اہم مالیاتی معاہدوں پر دستخط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم  )پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساڑھے 6 کروڑ یورو کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے، معاہدوں کے تحت پاکستان میں 3 اہم ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ معاہدوں پرسیکرٹری اقتصادی امورمحمد حمیرکریم اور یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس نےدستخط کیے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق پروگراموں سےسرمایہ کاری، قانون کی حکمرانی اور کاروباری ماحول کو تقویت ملے گی، مالی معاونت سے توانائی اور ماحولیاتی استحکام کے اقدامات بھی آگے بڑھیں گے، گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔

منصوبے کے تحت ٹیکس نظام اور طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی بہتر بنائی جائے گی، خیبرپختونخوا کے آف گرڈ دیہی علاقوں میں قابلِ تجدید توانائی کو فروغ ملے گا، خیبرپختونخوا کے توانائی شعبےمیں نجی سرمایہ کاری اور شراکت بڑھائی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:مکہ الائنس! دفاعی اتحاد کا اگلا مرحلہ سامنے آگیا

معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کی انصاف تک رسائی بہتر بنائی جائے گی، پنجاب اور سندھ میں متبادل اور تجارتی تنازعات کے حل کا نظام مضبوط ہوگا، پروگرام سے یورپی اور دیگر غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھے گی۔

سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا کہ پروگرام پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے قومی ہدف سے ہم آہنگ ہیں، اقدامات سے دیہی علاقوں میں بجلی کی رسائی اور تجارتی تنازعات کا حل بہتر ہوگا۔ اس موقع پر سفیر یورپی یونین نے کہا کہ معاہدے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری میں معاونت کے عزم کا اظہار ہیں۔