یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان

Sep 18, 2026 | 09:04:AM
یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارسلا وان ڈیر لیین کے مطابق فراہم کی جانے والی 3.3 ارب یورو کی رقم میزائل اور ڈرونز کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی گفتگو کے دوران یوکرین کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر بات چیت کی تصدیق کی۔