شادی کا کھانا کھاتے ہی 400 افراد کی حالت غیر

Sep 21, 2026 | 13:01:PM
شادی کا کھانا کھاتے ہی 400 افراد کی حالت غیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب شرکت کرنے والے 400 افراد کی کھانا کھانے کے بعد حالت غیر ہوگئی ہے۔

گذشتہ رات شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے دلہن دولہا سمیت چارسو کے قریب افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

 بے ہوش ہونے والوں میں مرد خواتین ،بچوں کی بڑی تعداد شامل ہیں، مقامی ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد پہنچنےپر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

واقعہ رپورٹ ہونے پر طبی ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا گی، زیادہ تر مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

 حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی اور کھانے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے بھیج دیے گئے۔

مزید پڑھیں:آج کا پکوان:سپائسی چکن پراٹھا بنانے کی ترکیب