مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین میں ایک معمر خاتون کو خاندان نے مردہ قرار دیا مگر وہ تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی۔
یہ واقعہ صوبہ ہیبئی کے ایک گاؤں میں سامنے آیا جہاں 70 سال سے زائد عمر کی خاتون کینسر سے مقابلہ کر رہی تھیں،جب ڈاکٹروں نے کہا کہ خاتون کے کینسر کا اب علاج ممکن نہیں تو ان کا خاندان انہیں گھر واپس لے آیا۔
8 ستمبر کو رشتے داروں نے خاتون میں زندگی کے آثار دریافت نہیں کیے اور انہیں ایسے تابوت کے اندر رکھ دیا جس کے اندر ٹھنڈک کا نظام موجود تھا تاکہ قصبے سے باہر رشتے داروں کی واپسی تک جسم محفوظ رہ سکےمگر اگلی شام جب خاتون کی بہو نے تابوت کے اندر سے کچھ آوازیں سنیں،خاندان نے خاتون کو تابوت کے اندر سے نکال لیا۔
11 ستمبر کو رشتے دار اس گھر پر پہنچے اور خاتون کا شعور بحال ہوگیا جبکہ آنکھیں کھل گئیں مگر ان کی حالت بدستور نازک تھی۔
12 ستمبر کی شب خاتون کا انتقال ہوگیا جبکہ 13 ستمبر کو انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خاندان کے ایک رکن کی جانب سے اس کہانی کو آن لائن شیئر کیا گیا تو لوگوں کی جانب سے اس کے مستند ہونے پر سوالات اٹھائے گئے۔
اس گاؤں کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تابوت ایسا تھا جس میں منجمد درجہ حرارت کی بجائے اتنا درجہ حرارت استعمال کیا جاتا ہے جو جسم کو مناسب حد تک ٹھنڈا رکھتا ہے۔
اس انتظام کی بدولت خاتون کا جسمانی نظام پھر بحال ہوگیا جس میں پہلے زندگی کی علامات ظاہر نہیں ہو رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : معاشی تھنک ٹینک کی تجارتی پالیسی کے حوالے سے رپورٹ جاری