مالک مکان کی بیٹی اور کرایہ دار خاتون کے جھگڑے میں کرایہ دار خاتون کا کان شدید زخمی ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں مالک مکان کی بیٹی اور کرایہ دار خاتون کے جھگڑے میں کرایہ دار خاتون کا کان شدید زخمی ہو گیا۔
تھانہ آر اے بازار پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں درخواست دینے والی خاتون کرایہ دار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے مالک مکان کی بیٹی نے گھر خالی کروانے کے لیے ان کے کان کو دانتوں سے چبا ڈالا جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔
کرایہ دار خاتون نے پولیس کو درخواست میں الزام لگایا کہ میرے خاوند کی عدم موجودگی میں مالک مکان بشیر گھر میں گھس آیا ۔ ہم نے اگست کا کرایہ ادا کر رکھا ہے۔ مالک مکان نے گھر فوری خالی کرنے کا کہا ۔ مالک مکان کے ساتھ اس کی بیٹی اور دو نامعلوم افراد بھی تھے ۔
تکرار کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی نے حملہ کر دیا ۔ اور ان کے دائیں کان کو دانتوں سے کاٹ ڈالا جس سے کان آدھا الگ ہو گیا۔

پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آج رات بارش کہاں کہاں ہو گی، محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ کر دی