کراچی ؛ایئرپورٹ پر مسافروں سے18 آئی فون پرو میکس برآمد 

Sep 21, 2026 | 18:57:PM
کراچی ؛ایئرپورٹ پر مسافروں سے18 آئی فون پرو میکس برآمد 
کیپشن: مسافروں سے برآمد ہونے والے آئی فون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے دو کارروائیوں کے دوران 18 آئی فون پرو میکس برآمد کر لئے۔

دبئی سے آنے والے دو مسافروں سے مجموعی طور پر 18 آئی فون پرو میکس برآمدہوئے،کسٹمز نے ایک مسافر سے 5 اور دوسرے سے 13 آئی فون پرو میکس برآمد کئے،برآمد موبائل فونز کی مجموعی مالیت تقریباً 75 لاکھ روپے ہے۔

دونوں مسافر دبئی سے ایمریٹس کی پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے،کسٹمز نے سامان کی سکیننگ کے دوران آئی فونز کے خالی ڈبوں کی موجودگی پر کارروائی کی،جسمانی تلاشی کے دوران مسافروں سے آئی فون 18 پرو میکس برآمد کئے گئے،کسٹمز نے موبائل فونز متعلقہ کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کرلیے،پاکستان کسٹمز حکام کاکہنا ہے کہ ضبط شدہ موبائل فونز کے معاملے میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاحتی مقام بابو سرٹاپ پر برفباری ،موسم انتہائی سرد ہو گیا