کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا سخت ایکشن ،نیلامی فراڈ میں ملوث3ملزمان گرفتار

Sep 04, 2026 | 22:12:PM
کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا سخت ایکشن ،نیلامی فراڈ میں ملوث3ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 16.5 ملین روپےکے نیلامی فراڈ  میں سخت ایکشن  لیتے ہوئے ایک اہلکار، بولی دہندہ اور سہولت کارکو گرفتار کرلیا گیا۔

 پاکستان کسٹمز کے اعلامیہ کے مطابق جعلی دستاویزات پر15ملین روپےنیلامی سامان بغیر ادائیگی حاصل کیا گیا تھا،نیلامی فراڈ میں ملوث آکشن برانچ کے اہلکار سمیت 3 افراد گرفتار کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق جعلی دستاویزات تیارکرنے والا کلرک فراڈ کا مرکزی منصوبہ ساز قرار، تاحال مفرور ہیں،مفرور کلرک کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،گرفتار تینوں ملزمان نے دورانِ تفتیش اپنے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، فراڈکی رقم کی ریکوری، دیگر ممکنہ ملزمان کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبے کسی جماعت یا صوبے کا مسئلہ نہیں ہیں، سنجیدہ قومی مکالمہ کیا جائے، طارق فضل چوہدری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: