کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورہائیکورٹ نے کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی انکوائری میں شامل ہونے اورتعاون کرنےکی ہدایت کردی جبکہ این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ محمد رضوان کوہراساں یا غیر ضروری نہ کیا جائے ۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو انکوائری قانون کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این سی سی آئی اےنےمحمد رضوان کو 8 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، نوٹس کے ذریعے محمد رضوان کو 10 ستمبر کو پیش ہو کر اپنا مؤقف اور الزامات کی وضاحت کرنےکی ہدایت کی گئی۔ محمد رضوان نے 10 ستمبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کیا، محمد رضوان نے 14 ستمبر کو تحریری جواب بھی جمع کرایا، لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی درخواست خارج کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:سیاحتی مقام بابو سرٹاپ پر برفباری ،موسم انتہائی سرد ہو گیا