خیبرپختونخوا میں بدامنی عروج پر، گورننس ختم ہوگئی ہے;فیصل کریم کنڈی

Sep 21, 2026 | 18:22:PM
 خیبرپختونخوا میں بدامنی عروج پر، گورننس ختم ہوگئی ہے;فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ  خیبرپختونخوا میں بدامنی عروج پر ہے، گورننس ختم ہوگئی ہے،صوبائی حکومت کی پالیسی صوبے کو مزید تباہ کر رہی ہے۔ 

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈین نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص احمد اعوان کی عیادت کی۔ 

اے این ایف اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص احمد اعوان حیات آباد کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے،کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر مظہر بھی گورنر کے ہمراہ موجود تھے۔ 
 گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی اے این ایف افسر کو بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعاکی۔ 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر ہیں،صوبائی حکومت ملک میں انتشار، فساد اور افراتفری پھیلانے میں سرگرم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : کویت سے بے دخل 3 ہزار کے قریب خواتین کی شہریت کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں :شام