جمہوری راستوں کی بندش کے بعد احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے:سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم عوامی و جمہوری لوگ ہیں ہم عوامی مینڈیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہم نے تمام آئینی، قانونی و جمہوری راستے اپنائے ہیں لیکن یہاں پر سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد کوئی بڑا احتجاج نہیں کیا لیکن ہماری بات نہیں سنی جا رہی۔ آخری راستہ احتجاج کا ہوتا ہے اور ہم نے پرامن طریقے سے احتجاج کیا۔ چور دروازے سے آنے والے نہ جمہوریت کو مانتے ہیں اور نہ کسی انسان کی قدر کرتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا آئین میرا قانون مجھے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے لیکن اگر یہ پرامن احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہتے تو پھر یہ آئین سے اس کی شق ہی نکال دیں۔
انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور ہم اس کے لیے پرامن طور پر ضرور نکلیں گے، یہ عمران خان کی بہنوں، رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو گرفتار کر کے تحریک کو ناکام کرنے کی کوشش کریں گے تو ایسا نہیں ہوں گے اور اس دفعہ لوگ بڑی تعداد میں نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں