روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.25 روپے سے کم ہوکر 277.22 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 24 پیسے کمی سے 279.07 روپے ، یورو 4 پیسے کمی سے 321.93 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 34 پیسے سستا ہوکر 375.34 روپے ، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.27 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 74.52 روپے کا ہوگیا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،کے ایس ای100 انڈیکس 268 پوائنٹس اضافے سے 171153 پر بندہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 0.16 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 171732 رہی،کے ایس ای100 انڈیکس کی کم ترین سطح 170902 ریکارڈہوا،گزشتہ کاروباری سیشن میں کے ایس ای100 انڈیکس 170884 پر بند ہوا تھا،کے ایس ای100 انڈیکس میں آج 162 ملین سے زائد حصص کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری 38 برس کے ہوگئے