جناح ہسپتال سے تین ملازمین کا بہاولپور،میانوالی اور گجرات تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری 

Sep 20, 2026 | 15:29:PM
جناح ہسپتال سے تین ملازمین کا بہاولپور،میانوالی اور گجرات تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے جناح ہسپتال سے انتظامی بنیادوں پر تین ملازمین کو فوری طور پر دیگر اضلاع میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سیکورٹی سپروائزر عامر محمودکو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال،جونیئر ٹیکنیشن پبلک ہیلتھ ٹیکنالوجی رانا محمد داؤد کوڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میانوالی جبکہ جونیئر ٹیکنیشن فارمیسی ٹیکنالوجی غلام اسحاق خان کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات بھجوا دیا گیا ہے، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر ذیشان حیدر نے محکمہ صحت پنجاب کے احکامات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے تینوں ملازمین کو ہسپتال ڈیوٹی سے ریلیو کر دیا ہے۔
  پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایت پر ادارے میں ’’زیرو ٹالرنس پالیسی‘‘ نافذ کی جا چکی ہے،سرکاری فرائض میں عدم دلچسپی یا غفلت برتنے والوں کے لیے جناح ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورجنرل ہسپتال آنیوالے مریضوں اور لواحقین کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا

ایم ایس ڈاکٹر ذیشان حیدر نے تمام انتظامی ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت سٹاف کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کریں، جو بھی ہیلتھ پروفیشنلز ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو ں ان کی فوری نشاندہی کی جائے تاکہ بروقت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔