علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا

Sep 20, 2026 | 13:56:PM
علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق بانی پی ٹی آئی   کی ہمشیرہ علیمہ خان  کو پولیس نے گرفتار کیا۔

 علیمہ خان گھر سے جم جانے کےلیے نکلی تھی، پولیس نے حراست میں لےلیا۔
پولیس زرائع  کے مطابق علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیاگیا۔ 

علیمہ خان کی گاڑی تھانے جبکہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیا۔

 یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کاغان پہنچ گئے

لاہور پولیس نے ڈی سی لاہورکو ڈیٹینشن آرڈر جاری کرنے کہ درخواست کی تھی۔ 

 دوسری جانب راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

 جیل کے ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہو گئی، پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان میڈیکل ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔

 میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ماہر امراضِ چشم سمیت دیگر ڈاکٹرز شامل تھے جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف اور طبی معائنے کے لیے ضروری آلات بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔