ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بالائی علاقو ں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آج 20 ستمبر 2026 کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کی طبیعت ناساز
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، کوہستان، مانسہرہ، سوات اور دیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان میں استور، داریل، دیامر اور تانگیر جبکہ آزاد کشمیر میں نیلم کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔