بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال اور پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہیں، میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا، جس کے دوران بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔
میڈیکل ٹیم جدید طبی آلات کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچی ہے، جہاں طبی معائنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نیا انداز، نئی ٹیکنالوجی اور سپورٹی لک،ہنڈائی Tucson N-Line نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی